خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے

muhammad ali محمد علی پیر 22 اکتوبر 2018 22:52

خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے
اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمال میں واقع صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے پیر کے شب کو شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے دیر، اپر دیر، سوات اور دیگر میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے۔ اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ جچح برس قبل دیر ہی کا علاقہ تھا جو شدید زلزلے کے باعث تباہی کا شکار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں