دیر بالامیں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں لیپ ٹاپ اورنقد انعامات تقسیم کا انعقاد

اتوار 25 نومبر 2018 14:00

لوئیردیر۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2018ء) ضلعی حکومت دیر بالا کے جانب سے ضلع بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں ضلع اسمبلی ہال دیر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان تھے تقریب میں مشتاق احمد خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ،نائب ناظم حنیف اللہ خان ایڈووکیٹ ،ایم پی اے عنایت اللہ خان،سابق ایم این اے ساحبزادہ طارق اللہ،تحصیل ناظم میر مخزن الدین و دیگر نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں