تیمرگرہ میں کتاب میلہ کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا، کتاب میلہ دانیال پبلشرز لاہور اور تیمرگرہ کالج کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس میں چھاپ شدہ کتاب بیسکس آف انگلش گرامر اینڈ کمپوزیشن کی مصنف ڈاکٹر نجیب اللہ خان کی کتاب کی رونمائی بھی ہوئی،کتاب میلہ کی افتتاح پرنسپل ڈگری کالج تیمرگرہ پروفسیر ڈاکٹر نثار احمد نے کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں دانیال پبلشرز کے منیجنگ ڈائریکٹر جمال ناصر نے پبلشرز کے ویژن اور مصنف نے کتاب کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی، اس موقع پر طلباوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سٹال میں لگی کتابوں میں دلچسپی لی۔ اس موقع پر طلباء نے کتاب میلے کی کاوش کو سراہااورکہاکہ اسی طرح کے پروگرام مزید بھی ہونا چاہیئں۔ پروگرام کے اختتام پر طلباء میں دانیال پبلشر پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے کتب اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں