تیمرگرہ ،جے آئی یوتھ کا ساہیوال واقعے کے خلاف مظاہرہ

منگل 22 جنوری 2019 17:50

لوئر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تیمرگرہ میں جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام ساہیوال واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فاروق حمید ضلعی صدر جے آئی یوتھ، اور ناظم معاز خان ڈویڑن صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر شہری کو محفوظ زندگی کا حق ہے، ملک کے محافظوں نے معصوم شہریوں کو گاڑی سے نکال کر قتل کر دیا ، بیت اللہ محسود کا قاتل 400 سے زائد ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہی.، ایک مہذب، ایٹمی ملک ہونے کے باوجود چار ہزار افراد ماورائے عدالت قتل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کے ملک میں جنگل کا قانون ہے راو انور اور ساہیوال واقعے پر عدالتی تحقیقات کی جائے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں