تیمرگرہ شہر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

بدھ 10 اپریل 2019 15:25

لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) ٹی ایم اے تیمرگرہ کے زیر نگرانی تیمرگرہ شہر میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ،بھاری مشینری کے مد د سے غیرقانونی تعمیرات ، درجنوں کیبن ،دکانیں اور تھڑے مسمار کردئیے گئے،راستے کھولنے پر شہریوں کا اظہار اطمینان ،تحصیل میونسپل آفیسر پرویز اختر اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ جمعیل خان نے آپریشن کی نگرانی کی ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹنے کے لے لیویز اور پولیس فورس کی بھاری نفری موجود تھی ،بعدازاں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ٹی ایم او پرویز اختر نے کہا کہ عدالتی احکامات اور صوبا ئی حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں غیرقانونی تجاوزات کے خلا ف آپریشن جاری رہیگا اور اس حوالے سے کسی قسم کا دباو برداشت نہیں کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی آمدورفت میں حائل روکاوٹوں کو دور ا ور سرکاری اراضی پرپر قابض افراد کے خلا ف بلاتفریق کارروائی جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں