لوئر دیر کے علاقے میدان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امن لشکر کے سربراہ عبدالرحمن جاں بحق

اتوار 4 نومبر 2012 12:14

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4نومبر ۔2012ء) لوئر دیر کے علاقے میدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن لشکر کے سربراہ عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے واقع کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان کے قریب فضل آباد میں نامعلوم افراد نے امن لشکر کے سربراہ عبدالرحمن کو اندھادھند فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔عبدالرحمن کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملازمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں