ی*دیرلویر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمامدو روزہ سپرلے دہ خوشحالوفیسٹیول اختتام پذیر

ھ* فیسٹیول میں ضلع دیر لویر کی ثقافت کی عکاسی پر مشتمل خصوصی اسٹالز لگائے گئے تھے ، روایتی علاقائی کھیلوں سخی، رسہ کشی پتھر بازی والی بال،فٹ بال اور دوسرے قومی قومی گیمز کھیلے گئے جس کو حاضرین نے خوب انجوائے کیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

Oتیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) دیرلویر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمامدو روزہ سپرلے دہ خوشحالوفیسٹیول اختتام پذیر پذیر ہو گیا۔ فیسٹیول میں ضلع دیر لویر کی ثقافت کی عکاسی پر مشتمل خصوصی اسٹالز لگائے گئے تھے اس موقع پر روایتی علاقائی کھیلوں سخی، رسہ کشی پتھر بازی والی بال،فٹ بال اور دوسرے قومی قومی گیمز کھیلے گئے جس کو حاضرین نے خوب انجوائے کیا،اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس افیسر عارف شہباز وزیر، ڈایریکٹر محکمہ زراعت مراد علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان،سپورٹس افیسر سراج الدین، اے سی شاہ جمعیل خان،تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ،سٹی عالم زیب ایڈوکیت بشمول شہریوں کی کثیرتعدادموجود تھی، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیرلویر شوکت علی یوسف زئی اور ضلعی ناظم محمد رسول خان سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق علاقائی میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دو روزہ ثقافتی میلے کا مقصد علاقائی کلچر کا فروغ اور مقامی کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو تفریح کا مواقع فراہم کرنا ہے۔مقررین نے کہا کہ ضلع دیر لویر میں پائیدار قیام امن کے بعد کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور کامیابی کے ساتھ فیسٹیولز کا انعقاد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ کی کامیابی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گ۔ا اس موقع پر ڈی سی شوکت علیء نے مقامی ثقافت کی عکاس مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

فیسٹول کے موقع پر مختلف سرکاری محکموں کی جانب ے سٹالز لگائے گئے تھے جن میں حاضرین نے خوب دلچسپی لی لوگوں کا یہ کہنا تھا ضلعی انتظامیہ مستقل طور پر ایسے تفریحی پروگراموں کا انعقاد یقینی بنائیں بعد ازاں اختتامی تقریب میں فیسٹیول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور دیگر شرکاء میڈل اور شیلڈز تقسیم کے گے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں