چیف جسٹس خیبرپختونخوابدامنی کابھی نوٹس لیں،فضل الرحمٰن

اتوار 18 نومبر 2012 16:26

دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2012ء) جے یو آئی کےسربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے چیف جسٹس کراچی اور کوئٹہ کی طرح خیبرپختونخوا میں بدامنی کا بھی نوٹس لیں۔ صوبائی حکومت جوکرپشن کررہی ہے، اس کی ذمہ داری جماعت اسلامی پرعائدہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دیربالا جلسے سےخطاب میں ان کا کہنا تھا متحدہ مجلس عمل جماعت اسلامی کی وجہ سے ٹوٹی ۔ جماعت اسلامی پچاس فیصد نشستیں مانگ کربلیک میلنگ کررہی ہے۔انھوں نے کہا آئین میں اسلامی دفاع کےلئےجمیعت علماء اسلام کی پارلیمنٹ میں موجودگی ضروری ہے۔ اس مقصد لےلئےجے یوآئی مؤثر کرداراداکررہی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں