دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گولیاں مار کر باپ کو تین بیٹوں سمیت قتل کردیا

اتوار 19 مئی 2019 16:20

شہدادکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گولیاں مار کر باپ کو تین بیٹوں سمیت قتل کردیا۔قتل کی لرزہ خیز واردات تحصیل نصیرآباد کے گاؤں موڈا ڈیرہ میں پیش آئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد ہاشم بروہی، ان کے 3 بیٹے اسلم بروہی، سلیم اور محرم شامل ہیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے نصیر آباد ہسپتال منتقل کردی ہیں ،زخمی ہونے والے فضل محمد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں سوگ اور ہر آنکھ اشکبار ہے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں