مزید تعلیم جاری رکھنے کے مطالبہ پر شوہر نے بارہویں جماعت کی طالبہ نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 12:35

․ لو ئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) شوہر نے مزید تعلیم جاری رکھنے کے مطالبہ پر بارہویں جماعت کی طالبہ نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں تین ماہ قبل شادی ہونے والی بارہویں جماعت کی طالبہ ثناء گل کو اس کے شوہر نے مزید پڑھائی جاری رکھنے پر قتل کر دیا ،مقتولہ بارہویں جماعت کی طالبہ تھی جس نے اچھے نمبروں کیساتھ گیارویں کلاس کو پاس کیا تھا ،مقتولہ مزید پڑھنا چاہتی تھی مگر ان کے شوہر اور مبینہ قاتل انس کو ان کی مزید پڑھائی منظورنہیں تھی جس پر نئی نویلی دلہن کی جان لی گئی پولیس کے مطابق ملزم نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے قتل کی واردات کی اورکھڑکی کے راستے فرار ہوہو گیا ۔

ملزم فرانس کی شہریت رکھتا ہے جو کہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے ، ایس ایچ او غنی الرحمان کے مطابق تمام ائرپورٹس کو ملزم کے بارے میں اطلاع دی جاچکی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں