سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں شہید لانس نائک سید امین آفریدی کو سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 15 ستمبر 2019 18:10

جمرود ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) دیر میںسرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں شہید لانس نائک سید امین آفریدی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جنازے میں کمانڈنٹ محسود سکاوٹس کرنل احمد مدنی،ایم پی اے شفیق آفریدی سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شریک تھے۔اس موقع پر محسود سکاوٹ کے دستے نے شہید کو سلامی دی ۔کمانڈنٹ محسود سکاوٹس کرنل احمد مدنی نے شہید کے قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں