لوئردیر،دریا پنجکوڑا میں موٹرسائیکل گرنے سے دو افراد ڈوب کر جاں بحق،دونوں لاشیں نکالی گئیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:35

لوئردیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) دریا پنجکوڑا میں موٹرسائیکل گر گیا، دو افراد ڈوب کر جاں بحق۔ تیمرگرہ کے قریب ترائی کے مقام پر موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے بے قابو ہو کر دریائے پنجگوڑہ میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد سلطان ولد طاہر سکنہ اپر دیر واڑی چاہر اور عدنان ولد جان محمد سکنہ واڑی چاپر ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک محکمہ کو اطلاع ملتے ہی مدد کے لیے پہنچے اور ان کی کوششوں سے دونوں لاشیں نکالیگئیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں