اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 23 فروری 2020 13:15

دیر لوئیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی طارق حسین نے شاہ آباد کوٹیگرام ادینزئی کے پاکستان پارک میں روبینیہ، دیار، چیڑ اور دیودار درختوں کے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی پی او عبدالواحد باچا، سید لیاقت الملک چیرمین کمیونٹی ریزر دیر لوئیر، صوبیدار شاہ جمیل، حوالدار جہانزیب، فضل مختیار فارسٹر، فارسٹ گارڈ مظفر خان، نجی سکولوں کے پرنسپل اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔ اے سی طارق حسین نے کہا کہ ہر جگہ پودے لگانے چاہیے، ہمیں اس ملک کو سر سبز وشاداب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی حفاظت محکمہ جنگلات کے ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں