حکومت کا عمران خان کا مذاق اُڑانے پر پروگرام کے میزبان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

میزبان خالد بٹ ،فیصل چودھری اورمصطفیٰ چودھری کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا ۔صحافی انَس ملک

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 25 فروری 2020 16:25

حکومت کا عمران خان کا مذاق اُڑانے پر پروگرام کے میزبان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 فروری 2020ء ) وزیراعظم عمران خان کا مذاق اُڑانے پر حکومت نے پروگرام میزبان خالد بٹ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی انس ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود پر تنقید کو برداشت کرنے کے بجائے کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروگرام میں مذاق بنانے پر پروگرام میزبان سمیت دیگر افراد کیخلاف ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جس میں پروگرام کا میزبان خالد بٹ، فیصل چودھری، مصطفی چودھری شامل ہیں۔

واضح رہے 2013 میں دھرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے نرس کو حور تصور کرنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو مذاق بنایا تھا۔

(جاری ہے)

  متنازعہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام ہوسٹ خالد بٹ ڈمی عمران خان سے گفتگو کرتے ہیں بعد ازاں ڈمی عمران خان خود کو انجکشن لگانے کے بعد پراوگرام ہوسٹ میں حور کو دیکھنے لگتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل اس پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہبا زشریف سے متعلق بھی ایسے کلپ بنائے گئے تھے۔ جس میں انہیں بوٹ پالش کرتے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل مقبول ترین ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں مرنے والے ڈمی دانش کا انٹرویو کیا اور فنی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں