لوئر دیر، بم دھماکے میں بچی جاں بحق ، گھر کے دیگر 5 افراد شدید زخمی

ہفتہ 29 جون 2013 20:53

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جون۔2013ء) تحصیل میدان لوئر دیر کے علاقہ شداس لیاکے میں ہونیوالے بم دھماکے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ گھر کے دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میدان علاقہ شداس لیاکی کی تحصیل میدان لوئر دیر میں ایک بچی قریب پہاڑی سے کھلونا نما بم گھر لے آئی جو کھیلنے کے دوران اچانک پھٹ گیا جس سے ایک بچی جاں بحق جبکہ گھر کے دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

مقامی پولیس کے مطابق لیاکے شداس میں بچیاں قریبی پہاڑ پر گئی تھیں اور وہاں پر ایک کھلونا نمابم اپنے ساتھ لے آئیں جو کھیل کے دوران اچانک پھٹ گیا دھماکہ میں چار سالہ آمنہ دختر محمد عمر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حمزہ ولد فضل عمر ناصر ولد بادشاہ عمر ،خدیجہ دختر بادشاہ عمر، عائشہ زوجہ سید بادشاہ اور شمیم شدید زخمیوں پر گیس زخمی ہوگئیں ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں