اپر دیر میں دھماکا ،میجرجنرل ثناء اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف شہید

اتوار 15 ستمبر 2013 14:27

دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2013ء) دیر میں بارودی دھماکے کے نتیجہ میں میجرجنرل ثناء اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل توصیف شہید ہوگئے، پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر فوجی افسران پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کے دورے پر تھے جہاں سے واپس آتے ہو ئے اپر دیر میں د یسی ساختہ بارودی دھماکے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔دہشتگردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں