لوئر دیر ، سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ، 12شدت پسند ہلاک ، دو اہلکار زخمی ، کئی شدت پسند فرار،کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکے سے تنظیم کے ترجمان سے 5شدت پسند جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، دفتر کو نقصان پہنچا

اتوار 22 ستمبر 2013 17:36

لوئردیر/خیبر ایجنسی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر۔2013ء) خیبر پختون کے ضلع لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 12شدت پسند ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے مرکز میں دھماکے سے تنظیم کے ترجمان سے 5شدت پسند جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور شدت پسند وں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 12شدت پسند ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب شدت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع سکیورٹی فورسز کو ملی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی شروع کردی۔

(جاری ہے)

اس دوران پندرہ سے بیس شدت پسندوں کا فورسز سے آمنا سامنا ہوگیاجھڑپیں آدھے گھنٹے تک جاری رہیں بعدازاں کئی شدت پسند فرار ہوگئے۔دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز میں دھماکے سے 5شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے لیویز فورس کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے نالہ کجھوری میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز میں بارودی مواد پھٹنے سے زورداردھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان یونس خان عرف ابورشیدلشکری سمیت 5شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔مرنیوالوں میں کالعدم لشکر اسلام کے 3جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے 2شدت پسند شامل ہیں ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کے ترجمان یونس خان، کمانڈر غفران اور ابو دردہ شامل ہیں دھماکے سے شدت پسندوں کے مرکزی دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں