شریعت کا نفاذ آئین کا تقاضاہے ، دینی جماعتیں73ء کے آئین کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائیں‘ سراج الحق،امریکہ کسی صورت پسند نہیں کریگا اس کے بٹھائے ہوئے لوگ اس کے احکامات سے روگردانی کریں ‘ سینئر صوبائی وزیر
اتوار 9 فروری 2014 22:29
دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) سینئر وزیر خیبر پختونخوا و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں شریعت کا نفاذ آئین کا تقاضاہے ، 1973 کا آئین بنانے میں دینی جماعتوں کے علمائے کرام نے بنیادی کردار ادا کیا تھا اس کا تحفظ کرنا بھی دینی جماعتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، امریکہ کسی صورت بھی پسند نہیں کرے گا کہ اس کے بٹھائے ہوئے لوگ اس کے احکامات سے روگردانی کریں ، دینی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات کو آگے بڑھائیں ۔
ملک میں آئین و دستور کا تحفظ انہی لوگوں کا فرض ہے جنہوں نے اس ملک کو اسلام کے عملی نفاذ کے لیے حاصل کیا تھا ۔وہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرر ہے تھے ۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، مولانا دین محمد ،ممتاز علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ حکومتیں اور افواج پاکستان بارہ سال سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے طاقت کا استعمال کر رہی ہیں لیکن دہشتگردی ، تخریب کاری ، ردعمل ، انتقامی کاروائیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔
ملک کا انگ انگ زخمی ہے ۔ دشمن ملک کو ناکام ریاست ثابت کرنے میں کامیاب ہورہاہے اس لیے یہ امر واقعہ ہے کہ بارہ سال سے جاری پالیسی ناکام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی اور داخلہ و خارجہ پالیسی ترتیب دینے کی نئی حکمت عملی بنائی جائے ۔ پوری قوم کو دشمن کے خلاف متحد کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مخلوط حکومت میں کرپشن سے معاشرے کے تشکیل کے لیے شامل ہوئے ہیں ۔ ہم صوبے میں میرٹ وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ جب تک کرپشن کا دروازہ بند نہیں ہوتا ، ساری دنیا کی دولت بھی جمع کر لی جائے ، تب بھی حکمران بھکاری ہی رہیں گے ۔ یہاں ہر قومی ادارہ کرپشن اور لوٹ مار کا گڑھ بن چکاہے ۔ اربوں کھربوں روپے قومی خزانے کے لوٹے جاچکے ہیں جن پر کرپشن ثابت بھی ہو جائے تو وہ سزا سے بچ جاتے ہیں ۔دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
تیمرگرہ پولیس کی کوششوں سے گمشدہ بچی بازیاب ہو گی۔
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت