دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 17 من بارودی مواد برآمد

جمعرات 3 اپریل 2014 13:03

دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 17 من بارودی مواد برآمد

اپر دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اپر دیر سے 17 من بارودی مواد اور سیکڑوں کارتوس اپنے قبضے میں لے کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے اپر دیر میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 17 من بارودی مواد اور 350 کارتوس اپنے قبضے میں لے لئے۔ سیکیورٹی فورسز ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں