تمام نظام فیل ہو چکے ،پاکستان کا مستقبل صرف اسلامی نظام ہے،سراج الحق

سودی نظام نے ملک کومعاشی،مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنس دیا سراج الحق کی زیر صدارت جماعت اسلامی ضلع اپر و لوئر دیر کے ذمہ داروں کا اجلاس

ہفتہ 10 اپریل 2021 18:32

تمام نظام فیل ہو چکے ،پاکستان کا مستقبل صرف اسلامی نظام ہے،سراج الحق
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں تمام نظام فیل ہو چکے ،پاکستان کا مستقبل صرف اسلامی نظام ہے، سودی نظام نے ملک کومعاشی،مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنس دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع اپر و لوئر دیر کے سیاسی وتنظیمی ذمہ داروں کا اجلاس مرکزی امیر سراج الحق کی زیر صدارت سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان کی حجرہ ریحان پور میں منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع کے علاوہ جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری ،اپر دیر کے امیر حنیف اللہ خان کے علاوہ سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اپر دیر اور لوئر دیر کے ضلعی و تحصیل زمہ ادروں نے شرکت کی ،اجلاس جوکہ چار گھنٹوں سے زائد جاری رہا ، زرائع کے مطابق اجلاس میں تحصیل اور ضلعی ذمہ داروں نے اپنے اپنے رپورٹ پیش کیں ،زرائع کے مطابق اجلاس میں جماعت کی تنظیمی و سیاسی کاجائزہ لیاگیا ،زرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ پارٹی کے تنظیمی وسیاسی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے سمیت بلدیاتی اور ائندہ عام انتخابات پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی گئی ، اجلاس سے اپنے مختصر خطاب میں سراج الحق نے کہاکہ ملک میں تمام نظام فیل ہوگئے ملک کا مستقبل صرف اسلامی نظام کیساتھ وابستہ ہے جبکہ سودی نظام کی وجہ سے ملک معاشی دلدل میں پھنس چکا ہے ،اجلاس سے مرکزی امیر سراج الحق نے تمام تنظیمی اور سیاسی ذمہ ادروں کو ہدایت کی کہ عوام کی تمام تر نظریں جماعت اسلامی ہے ،کیونکہ ملک کے اندر اصل اپوزیشن کاکردار صرف جماعت اسلامی اداکر رہی ہے ،انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت کی ائے روز مہنگائی ،کرپشن ،اقراباپروری اور بے ورزگاری کی ایشوز کو عوام کے سامنے لائے اور دیگر پارٹیوں کے ناراض رہنمائوں اور کارکنوں سے رابطے کرکے انھیں شمولیت کی دعوت دی جائے ،زرائع کے مطابق اجلاس کے اندر بلدیاتی اور ائندہ عام انتخابات کیلئے نامزدامیدوارں کیلئے چنائو کی نامزدگی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں