دیر، ویکسینیشن کیلئے آنیوالے اوورسیز پاکستانیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی

منگل 6 جولائی 2021 22:35

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2021ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل ہسپتال میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

(جاری ہے)

لوئر دیر کے تحصیل ہسپتال میں پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد اوورسیز پاکستانی زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران بھگدڑ سے ہسپتال کے دروازے اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) نے ویکسین لگوانے والوں کی لسٹ منسوخ کردی جس پر اوورسیز پاکستانی طیش میں آگئے جس پر حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں مجبوراً لاٹھی چارج کرنا پڑا۔دوسری جانب اوورسیز پاکستانیوں نے الزام عائد کیا کہ من پسند افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں