دیر بالا ، زمین کے تنازع پر ہونے والے جرگے میں فریقین کی فائرنگ، 9 افراد ہلاک،چھ افراد زخمی

پیر 20 ستمبر 2021 16:03

دیر بالا ، زمین کے تنازع پر ہونے والے جرگے میں فریقین کی فائرنگ، 9 افراد ہلاک،چھ افراد زخمی
دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) دیربالا میں زمین کا تنازع 9 افراد کی جان لے گیا، زمین کے تنازع پر ہونے والے جرگے میں دو فریقین نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد میں زیادہ تر جرگہ ممبران ہیں۔دیربالا کے علاقہ براول میں فریقین جہان عالم اور باچا منیر گروپ کے درمیان زمین کے تنازع پر جرگہ ہورہا تھا۔ شہریوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ، علاقے میں مزید تصادم روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں