لوئر دیر ،پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر دھماکے میں زخمی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:12

لوئر  دیر ،پی ٹی آئی کے  سینئر نائب صدر دھماکے میں زخمی
لوئر  دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) پی ٹی آئی کے  سینئر نائب صدر دھماکے میں زخمی نزد کولال ڈھیرئی پولیس چیک پوسٹ حدود تھانہ لعل قلعہ دیر لوئر میں PTI کے سینئر نائب صدر لعل قلعہ علی اکبر سکنہ کولال ڈھیرئی لعل قلعہ  کی گاڑی موٹر کار نمبر 8947  پر بمقام بالا میں ریموٹ کنٹرول بم ھماکہ ہوا جس میں مزکورہ کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اور علی اکبر سکنہ کولال ڈھیرئی لعل قلعہ معمولی زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال بغرض علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔مزید نگرانی و معلومات جاری ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں