دیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق،2 خواتین شدید زخمی

منگل 2 جون 2015 11:09

دیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) دیر کے علاقے پینگل میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔منگل کو پولیس کے مطابقپینگل سے رنگ محلہ مالاکنڈ جانیوالی گاڑی قلنگی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔ زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مرنیوالوں میں دو مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔ پولیس نے کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں