لوئر دیر:مسافر کوچ اور کار میں تصادم ‘5افراد جاں بحق‘7زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 13:42

لوئردیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء)لوئردیرمیں مسافرکوچ اورکار میں تصادم سے5افرادجاں بحق جبکہ7زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوئردیر کے علاقہ کاٹ قلعہ میں سڑک تنگ ہونے کے باعث تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں