تبدیلی کے دعویدار تحریک انصاف نے عوام کے مسائل حل کرانے میں مکمل ناکام ہے، عوام کو مسائل کے دلدل میں چھوڑ کر جلسوں میں مصروف ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق سنیٹرزاہد خان کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:45

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق سنیٹرزاہد خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار تحریک انصاف نے عوام کے مسائل حل کرانے میں مکمل ناکام ہے، عوام کو مسائل کے دلدل میں چھوڑ کر جلسوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

وہ اوڈیگرام دیر لوئر میں اربن کونسل تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری عبداللہ جان ، حاجی اقبال الدین کی قیادت میں اے این پی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

وفد نے ضلع میں عوام کو درپیش مسائل ، سوئی گیس کی نئے میٹر لگانے ، نئے کنکشن کی بندش سمیت دیگر بنیادی مسائل کی حل نہ ہونے سے اگاہ کیا۔زاہد خان نے یقین دلایا کہ حکومت میں نہ ہونے کے باوجود اے این پی عوامی خدمت کی سلسلہ جاری رکھا گااور دیر لوئر کے گھر گھر کو سوئی گیس پہنچانا میرا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں