لویر دیر،دو ماہ قبل قتل کئے جانے والے مذہبی جماعت کے رہنماکے قتل کا ڈراپ سین ،بیٹا قاتل نکلا، ملزم گرفتار

اتوار 11 ستمبر 2016 20:56

لویر دیر،دو ماہ قبل قتل کئے جانے والے مذہبی جماعت کے رہنماکے قتل کا ڈراپ سین ،بیٹا قاتل نکلا، ملزم گرفتار

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2016ء) دو ماہ قبل قتل کئے جانے والے مذہبی جماعت کے رہنماکے قتل کا ڈراپ سین ،بیٹا قاتل نکلا جبکہ پو لیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنا پیش کردیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل تیمرگرہ ہدایت اللہ شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی رہنماسید شاہ علی خان سکنہ املوک درہ تالاش کو رات کے وقت گھر کے اندر قتل کیا گیاتھااورپھر ملزم فرمان اللہ نے تالاش پولیس کو رپورٹ کی کہ ان کا والد کسی نے قتل کیا ہے ملزم کی رپورٹ تالاش پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھالیکن پولیس کو شک پڑ گیا تھا کہ مقتول کے قتل میں گھر کے افراد ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ رات کے وقت گھرکے اندر قتل کیسا ممکن ہے اور پھر گھر کے لوگوں کو پتہ نہ چلے کہ قتل کیسا ہوا ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ نے بتایا کہ ہم نے مقتول کے بیٹافرمان اللہ کو حراست میں لیا اور ان سے تفتیش شروع کی اور ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف برآمد کرکے کلاشنکوف ایف ایس ایل کو بھیج دیا اور ایف ایس ایل کے رپورٹ آنے کے بعدپتہ چلا کہ قتل فرمان اللہ نے ہی کیا ہے ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ کے مطابق ملزم فرمان اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ میرے والد کیساتھ گھریلو ناشاقی چل آرہی تھی اور میں بعض معاملات پر والد سے بہت تنگ آچکا تھا اور والد کے قتل کے سواء میرے ساتھ کوئی اور چارہ نہیں تھا اور شب وقوعہ کو اپنے والد کا کلاشنکوف اس کے چار پائی سے اٹھا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور پولیس کے مطابق مقتول سید شاہ علی خان کو اٹھارہ گولیاں لگی ہے پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر فرمان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں