پاکستان نے پندرہ سال دہشتگردی کے خلاف مشکل جنگ لڑی ہے ٬ْ میجر جنرل آصف غفور

پیر 17 اکتوبر 2016 18:32

دیر لوئر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) جنرل کمانڈنگ آفیسرملاکنڈڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پندرہ سال دہشتگردی کے خلاف مشکل جنگ لڑی ہے٬ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو کامبابی حاصل کی ہے وہ تاحال کسی بھی ملک نے حاصل نہیں کی ہے٬ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان نے ساٹھ ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے اور ان قربانیوںکی بدولت آج امن کی فضاء قائم ہوگئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے پیر کو ایف سی چھائونی بلامبٹ میںبلدیاتی نمائندوںکے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جرگہ میںکمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمودشفیع ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عرفان اللہ خان وزیر٬ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ضلع کونسل کے چیرمین حاجی محمد رسول خان سمیت اعلیٰ فوجی وسول افسران مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بلدیاتی نمایندوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرگہ کے شرکاء نے جی اوسی کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جی اوسی میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ فوج کا کام ہے امن قائم کرنا اور امن کو قائم رکھنے کیلئے ہماری خواہش ہے کہ بلدیاتی نمائندے بھی ہماری ٹیم کاحصہ بنیں اورعلاقے کے امن ٬ْترقی اور خوشحالی کیلئے اکھٹا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے امن وامان میں اپنا بھر پور کردار اداکریںکیونکہ بلدیا تی نمائندوں کو علاقے کے عوام نے ووٹ دیا ہے اور عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوںکو امن وامان کی ذمہ داری دینے کیلئے جلد لائحہ عمل طے کیا جائے اور اگر بلدیاتی نمائندوںنے امن وامان کی قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے تو یہاں فوج اور پولیس کی ضرورت نہیں رہے گی اور بلدیاتی نمائندے ایم این اے سے زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مفادات کیلئے ہتھیاررجسٹرکر یں اور اس میں کوئی خطرے کی بات نہیںاور ہتھیار وںکی رجسٹریشن عوام کے بہترمفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور دشمنوں کی نظریں بھی پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بھی یہاں سے گزرنا ہے اس لئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میںامن وامان کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں