دیر لوئر ،ْ گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ،ْ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

منگل 8 نومبر 2016 20:09

دیر لوئر۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) دیر میں موٹر سائیکل اور ڈبل کیبن پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خال رباط ٹیلی فون ایکس چینج کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں صالح باچہ ولد گل محمد ساکن تارودرہ اپر دیر اور خاتون ازنا بی بی دختر احسان ساکن زور منڈی جاں بحق ہو گئے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں