وفاق صوبہ خیبرپختونخوا کو سی پیک میں اپنا جائز حق نہیں دے رہا ،امیرحیدر ہوتی

پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان پختون قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو سی پیک پر دھرنا دیں، ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 13 نومبر 2016 20:00

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) اے این پی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ وفاق صوبہ خیبرپختونخوا کو سی پیک میں اپنا جائز حق نہیں دے رہا ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان اگر پختون قوم کے ساتھ مخلص ہے تو وہ سی پیک پر دھرنا دیں، سوات میں کوئی بھی قومی جھنڈا نہیں لہراسکتا تھا لیکن اے این پی کی حکومت اور انکے ورکروں کی قربانیوں کی بدولت سوات میں دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے قومی جھنڈے کو لہرایا بلکہ طالبان کی دوسرے سٹیٹ کے خواب کو بھی ختم کیا۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی آمیرحیدر خان ہوتی نے داروڑ دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر راجہ آمیرزمان خان،سابق ایم پی اے شازیہ صوبائی رہنما اورنگزیب نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی آمیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر بنک سکنڈل کے حقائق کو عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام کو بھی اس بارے معلوم ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان نے اسلام آباد مزید رسوائی اور ناکامی سے بچنے کے لئے ختم کیا کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن لاٹھی چارج اور سختیاں برادشت نہیں کرسکتے ۔

یہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور رہنما ء ہے کہ انہوں نے دہشتگردی کے دوران اور ابھی قربانیاں دے رہے ہیں ،امیرحیدرخان نے کہا کہ ایسا وقت تھا کہ طالبان نے سوات میں دوسرا سٹیٹ بنا رکھا تھا اور وہاں کوئی بھی قومی جھنڈے کو نہیں لگا سکتا تھا لیکن عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت اور انکے کارکنوں اور رہنمائوں نے سینوں پر گولیاں کھا کر اور جانوں قربانیاں دیکر سوات میں ایک بار قومی جھنڈے کو نہ صرف لہرا یا بلکہ سوات سے طالبا ن کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو مزید اسلام اور تبدیلی کے نام دھوکہ نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ آنے والا اے این پی کا ہے کیونکہ اے این پی نے اپنے پہلے دور حکومت میں عوامی کی خدمت کی اور صوبے میں تعلیم کو عام کیا اور پانچ سالوں کے دوران نو یونیورسٹیاں کی جال بچھایا جس سے اب صوبے کے نوجوان مستفید ہورہے ہیں

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں