پاکستان کے چند بڑے لوگ کرپشن پر جیل جائینگے تو یہ عوام کی فتح ہو گی ، سراج الحق

جماعت اسلامی دینی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ملاکنڈ ڈویڑن کے تین ہزار لوگوں نے کشمیر میں جام شہادت نوش کی ، ڈویڑن کو سی پیک کی متبادل روٹ دیا جائے، جلسہ سے خطاب

اتوار 9 اپریل 2017 19:10

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے چند بڑے لوگ کرپشن پر جیل جائینگے تو یہ عوام کی فتح ہو گی جماعت اسلامی دینی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،ملاکنڈ ڈویڑن کے تین ہزار لوگوں نے کشمیر میں جام شہادت نوش کی ، ڈویڑن کو سی پیک کی متبادل روٹ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان ارکان صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ،حاجی سعید گل ،جماعت اسلامی لوئر دیر امیر مولانا اسد اللہ ،جماعت اسلامی دیر بالا کے امیر حنیف اللہ ،حزب المجاہدین کے ڈپٹی کمانڈ ر تاج علی شاہ ،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی صہیب الدین کاکا خیل ،امیر جماعت اسلامی قبائلی علاقہ جات سردار خان ،امین جماعت محمد الطاف نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈ ر صاحب زادہ طارق اللہ ایم پی اے محمد علی ،اور سابق ایم پی اے ملک بہرام خان بھی موجود تھے اس موقع پر پی پی پی ،اے این پی ،پی ٹی ائی ،اور جمعیت علمائ اسلام سے درجنوں کونسلرز سمیت سینکروں افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمی اور نظریاتی تحریک کا نام ہے جو امت کے پاسبان و چوکیدار جماعت ہے کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی نظرے جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہے فلسطین اور کشمیر کی ازادی کے لئے ایوانوں میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ضروری ہے اسلام اباد امریکہ کی ایجنٹوں کا نہیں بلکہ پیغمبر کے غلاموں کا ہے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کے لئے تحریک شروع کی ہے اور اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹایا اور سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے اور بہت جلد بڑے بڑے لوگ کرپشن میں جیل جائینگے انہوں نے کہا کہ 70سالوں سے کرپٹ ٹولے نے ملک کو توڑا اور لوٹا انہوں نے توقع ظاہر کی کے سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ائیگا انہوں نے کہا کہ حکمران باہر ممالک سے قرضہ لیکر اسے لوٹتے ہے انہوں نے کہا کہ ایک رکشہ رکھنے والے اپنے گھر کی کفالت کر کے گھر چلاتا ہے لیکن پاکستان کی سٹیل میلز ،ریلوے،پی ائی اے ،واپڈا خسارہ میں چل رہے ہے اور ملک کے تمام ادارے تباہی سے دوچار ہے انہوں نے پنجاب اور کراچی میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ نسلی تعصبات پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہے انہوں نے پختونوں کی شناختی کارڈ بلاک کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اندر بلاک شدہ شناختی کارڈ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی نادرا دفاتر کا گراؤ کرئے گی سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت سے رجوع کی ہے جبکہ سود کے خلاف مولانا فضل الرحمن ،مولانا سمیع الحق ،حافظ محمد سعید ،اور مولانا طیب طاہری سے ملاقاتیں کر کے سود کے خلاف تحریک چلائینے کیونکہ سود اللہ تعالیٰ سے جنگ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں امریکہ کے ایجنٹوں اور سیکولرزم کے عالم برداروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا سراج الحق نے کہا کہ 1948میں ملاکنڈ ڈویڑن کے تین ہزار لوگوں نے کشمیر میں جام شہادت نوش کی ہے لہذا ملاکنڈ ڈویڑن کو سی پیک کی متبادل روٹ دیا جائے سراج الحق نے ملاکنڈ ڈویڑن اور خیبر پختون خواہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مشکلات حل کرنے کے لئے سعودی حکمرانوں سے بات کرنے کے لئے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈ ر صاحب زادہ طار ق اللہ کی قیادت میں وفد بھیجوانے کا بھی اعلان کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں