بوڑھی جلد کو پھر سے جوان کرنے کا سائنسی طریقہ دریافت

اسرائیلی سائنسدانوں نے مسلسل 20 برس کی محنت کے بعد اہم کامیابی حاصل کرلی،رپورٹ

پیر 27 جون 2022 14:10

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) تادیر جوان رہنا انسان کی ازلی خواہش ہے جس میں ایک اہم پیشرفت 20 برس کی مسلسل تحقیق کے بعد اسرائیل سے سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر حائفہ میں واقع ریمبام ہیلتھ کیئرکیمپس اور ٹیکنیون اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مسلسل دو عشروں تک غور و تحقیق کے بعد انسانوں کو کم ازکم بیرونی طور پر جوان رکھنے کا سائنسی طریقہ دریافت کیا ۔

اس ضمن میں چوہوں پر تجربات کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جو انسانوں پر بھی قابلِ اطلاق ہیں تاہم مستقبل میں ان سیانسانی اعضا کو بھی جوان رکھنا ممکن ہوسکے گا۔اس تحقیق میں کئی بین الاقوامی ماہرین بھی شامل ہیں جن کے کام کی تفصیلات سائنس ایڈوانسِس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق میں بوڑھے چوہے کی جلد کا ایک ٹکڑا لیا گیا اور اس کی تمام پرتوں کی سالماتی (مالیکیولر)ساخت کو تبدیل کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جوان چوہوں کو لیا گیا جوسیویئر کمبائنڈ امیونوڈیفشنسی ڈیزیز (ایس سی آئی ڈی)کے شکار تھے۔اس کیفیت میں بی اور ٹی لمفوسائٹس بھی متاثر ہوجاتے ہیں۔ ان چوہوں میں بوڑھے انسانوں کے خلیات شامل کیے گئے کیونکہ اہم ہدف انسانی جلد ہی تھی۔ ماہرین کی مسلسل کوشش سے نہ صرف جلد میں خون کی نئی رگیں بنیں بلکہ جگہ جگہ سے بدلی رنگت ٹھیک ہونے لگی اور عمر رسیدگی کے بایومارکر بھی کم ہوئے۔تاہم ماہرین نے کہا کہ انسانی جلد کے بوڑھے خلیات اور جلد میں جوانی کے آثار سے واضح ہوتا ہے کہ یہ عمل درست سمت میں ایک قدم ہے اور کم ازکم ہم ایک تھراپی کے تحت انسانی جلد کو بڑھاپے کے اثرات سے بچاتے ہوئے دوبارہ جوان کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں