غزہ ، اسرائیلی بمباری سے متاثرہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 15 اپریل 2015 14:06

دیر البلح (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) غزہ کی پٹی میں ایک سال قبل صہیونی فوج کی جانب سے مسلط جنگ کے دوران بمباری سے متاثرہ عمارت گزشتہ روز اچانک زمین بوس ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وسطی غزہ میں دیر البلح کے مقام پر ایک 5منزلہ عمارت پچھلے سال اسرائیلی فوج کی بمباری کا نشانہ بنی تھی جو گزشتہ روز اچانک زمین بوس ہوگئی۔فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بمباری سے متاثرہ عمارت ناقابل استعمال تھی۔ عمارت کیاچانک گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں