وفاقی حکومت تعاون کرے تو خیبر پختونخوا میں سیاحت سے فائدہ اٹھاکرملک کو آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات دلادینگے ،سیاحت کو بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے مئوثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجاسکتاہے ، ملک میں ایسا نظام تعلیم چاہتے ہیں جہاں بچے کی تعلیم والدین پر بوجھ نہ ہو

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ثمر باغ میں طلباء سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:35

دیرپائین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں سیاحت کے ایسے مواقع موجود ہیں کہ اگرمرکزی حکومت تعاون کرے تو ہم آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات دلواسکتے ہیں،خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ اور ایجوکیشن کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے اور اسکی تعریف عالمی ادارے کرچکے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو دیر پائین اپنے حلقہ نیابت کے دو روزہ دورے کے دوسرے روز گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ثمر باغ میں طلباء کی اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر عوام نے ہمیں حکومت دی تو ہم تعلیم کی بجٹ دو فیصد سے پانچ فیصد کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ،سیکیورٹی ،صحت اور تعلیم پر ہے ،ہم یکساں نظام تعلیم رائج کرینگے اور نصاب کو زمانے کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنائینگے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی پیداکرنے کے بھی خاصے مواقع ہیں اور خیبرپختونخواکی اس بجلی پوٹینشل کیلئے اگر مرکزی حکومت یہاں سرمایہ کاری کرے تو بجلی کی کمی نہیں رہیگی ہم بجلی دینے والے ملکوں میں شامل ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹوارزم کے مواقع ہمارے پاس ایسے اثاثے ہیں جسکی بدولت ہم روینیوکو زیادہ کرسکتے ہیں اور اگر مرکزی حکومت تعاون کرے تو ٹورازم کو ہم بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے ایک مئوثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکتے ،انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایسا نظام تعلیم چاہتے ہیں جہاں بچے کی تعلیم والدین پر بوجھ نہ ہو،حکومت بچوں کی تعلیم کی ذمہ دار ہواس لئے ہم کہتے ہیں کہ اگر ہمارے ہاتھ حکومت آئی تو نظام تعلیم کو ایسے یکساں بنائینگے جہاں پر پرائیویٹ اور سرکاری سکول میں پڑھنے والے کے درمیان فرق نہیں ہواور پرائیویٹ سکول کے طالب علم کا فیس بھی حکومت ہی اداکریگی۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے دیرپائین دورے کے دوسے اروز بھی علاقے کے عمائدین کی وفود سے ملاقاتیں کی اور انکے مسائل سے آگاہی اور حل کیلئے رابطے کئے سینیٹرسراج الحق نے مصروف ترین دن گذارا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں