چوہدری عبدالمجید نے چکسواری میونسپل کمیٹی کی نئی عمارت اور دربار ٹاہلی شہاب روڈ کا افتتاح کیا

جمعہ 25 جولائی 2014 14:36

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے چکسواری میونسپل کمیٹی کی نئی عمارت اور دربار ٹاہلی شہاب روڈ کا افتتاح کیا۔ عمارت کی تعمیر پر 45 لاکھ روپے لاگت آئی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید جب عمارت کے افتتاح کے لیے چکسواری پہنچے تو عوام کا جم غفیر اکٹھاہوگیاجنھوں نے ڈھول کی تھاپ پر سرخ قالین بچھا کراپنے محبوب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بعد ازاں دربارٹاہلی شہاب روڈ کا بھی افتتاح کیا۔روڈ کی تعمیرپور14 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید روڈ کے افتتاح کے بعد دربارٹاہلی شہاب گئے اور زیارت پرفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید، ایم ایس ڈاکٹرچوہدری مشتاق احمد،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی، ایڈمنسٹریٹرٹاؤن کمیٹی چکسواری حاجی خالد حسین ، چوہدری ندیم روپیال، وزیراعظم کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر چوہدری محمود علی، ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں