وزیراعظم کا چوہدری سلطان محمودآف سنگھوٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 25 جولائی 2014 14:36

چکسواری/میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے میونسپل کارپوریشن میرپور کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمودآف سنگھوٹ کی والدہ کے انتقال پران کے گھرC/4 جاکر،چوہدری بشیر کی والدہ ماجدہ اور اوورسیز کوارڈینیٹر اطلاعات اورنگزیب کی دادی محترمہ کی وفات ،مہاجرکالونی اسلام گڑھ میں منگلاجھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کا جاں بحق ہونے والے طیب اور اسامہ ،سید صابر شاہ کے والد سید عبدالستار کی وفات ، چوہدری طالب حسین کی وفات ، کنیلی بناں موڑہ میں محمدیوسف اور محمدبنیامین کے والد حاجی محمدصدیق ، نئی آبادی کلیال میں ہیڈماسٹر تاسب حسین کے بھتیجے اور عبدالرحمن کے بیٹے چوہدری محمدمحفوظ کی وفات پر ان کی رہائش گاہوں پر جاکر اظہارتعزیت کیااور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں