چودھری عبدالمجید نے نماز جمعہ فیض پور شریف کی مسجد میں ادا کی، لوگوں سے ملاقاتیں،بزرگان دین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

جمعہ 25 جولائی 2014 16:17

چک سواری (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے جمعتہ الودع کی نماز روحانی مرکز فیض پور شریف کی مسجد میں اد ا کی جمعتہ المبارک کی نماز جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر و ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی پیر محمد عتیق الرحمن نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے ملاقاتیں کی اور وہ لوگوں سے کھل مل کرخریت دریافت کرتے رہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آستانہ عالیہ فیض پور شریف پر بھی حاضری دی اور بزرگان دین کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں