وزیراعظم آزادکشمیرکی چوہدری ذوالفقار کے بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت ،مبارک باددی

جمعرات 20 اگست 2015 16:47

چکسواری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید نے یہاں علاقہ کی ممتاز شخصیت چوہدری ذوالفقار کے بیٹوں چوہدری شمریز اور چوہدری عمیرکی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور انھیں شادی کی مبارک باددی۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ میں پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری قاسم مجید، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نبیلہ ایوب،کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈی جی منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم، ایڈیشنل پرنسپل سٹاف آفیسر چوہدری امجداقبال،ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، چیف انجینئرشیخ شجاع جلیل،اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری مشتاق، ایڈمنسٹریٹرچکسواری چوہدری خالد حسین، پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماندیم روپیال، میڈیاایڈوائزر یاسر ممتاز چوہدری، سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی، ایکسین برقیات خالد صدیق،سابق ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد چوہدری، ایس ای پبلک ہیلتھ سجاد بٹ، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مفتی وسیم رضا، سابق ممبرضلع کونسل چوہدری رنگزیب ، سابق ممبرضلع کونسل قاضی محمود، حاجی رنگزیب نگیال، انجمن تاجراں کے سینئرنائب صدرراجہ عزیزخان، چوہدری حبیب اللہ، حاجی محمدنذیر کے علاوہ علاقہ کی ممتاز سیاسی ، سماجی ، کاروباری، سول سوسائٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں