وزیراعظم کا چکسواری پہنچنے پر والہانہ استقبال‘شرکاء ریلی جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:59

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید اپنے حلقہ انتخاب چکسواری پہنچے تو ان کا والہانہ پرتپاک استقبال کیا گیا ۔پیپلزپارٹی ،پی ایس ایف،پی وائی او کے نوجوانوں نے وزیراعظم کے استقبال کے لیے ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں گاڑیاں ،موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے گاڑیوں پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے لہرا رکھے تھے ۔

شرکاء ریلی جئے بھٹو ،جئے بے نظیربھٹو ،جئے بلاول بھٹو زرداری ،جئے آصف علی زرداری ،جئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے نعرے لگا رکھے تھے ۔وزیر اعظم کی آمد پر چکسواری شہر میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے اور جگہ جگہ استقبالی بینرز آویزاں تھے ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے دورہ کے دوران اربوں روپے کے منصوبہ جات کے سنگ بنیاد رکھے اور بعض منصوبہ جات کے افتتاح کیے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں