چکسواری ‘ ریسٹ ہاؤس کے رقبہ پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے‘وزیراعظم کی حکام کو ہدایت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:00

چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے نیوسٹی ریسٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر ریسٹ ہاؤس کے لان میں ایرو کیریاکاپودا لگایااور ہدایت کی کہ ریسٹ ہاؤس کے رقبہ پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اس موقع پر ناظم جنگلا ت ملک نثار احمد ،ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم ،ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طارق سمیت تجدید جنگلا ت کے افسران بھی موجود تھے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں