دہشتگردوں کا صفایا کرکے دم لیں گے، میجر جنرل علی عامر اعوان

دہشتگردوں کو دوبارہ جمنے نہیں دیں گے ،عوام اور وویلج ڈیفنس کمیٹی اپنے اپنے علاقوں میں شرپسندعناصرپرکھڑی نظررکھیں جنرل آفیسرکمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:25

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) جنرل آفیسرکمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل علی عامر اعوان نے کہا کہ دہشتگردوں کا صفایا کرکے دم لیں گے اور دہشتگردوں کو دوبارہ جمنے نہیں دیں گے ۔عوام اور وویلج ڈیفنس کمیٹی اپنے اپنے علاقوں میں شرپسندعناصرپرکھڑی نظررکھیں ۔پاک آرمی آمن کمیٹیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اور پرآمن حالات کو کسی صورت دوبارہ خراب نہیں کرنے دے گی۔

۔ ان خیا لات کا اظہار جی او سی عامرعلی اعوان نے پناہ کوٹ آرمی بریگیڈمیں وویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے عمائدین سے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر راو عامر یاسین بھی موجود تھے ۔ آمن لشکرکے سربراہ حاجی ملک شاد آف براول ،حاجی ملک معتبرخان آف حیاگئے ،ملک ملک لطیف ،ملک بادشاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے بریگیڈئیرعامریاسین نے جی او سی کا دیرآنے پرشکریہ ادا کیا اور عمائدین کے مسائل بھی بتائیں ۔

(جاری ہے)

عمائدین کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی عامرعلی اعوان نے کہا کہ چارج سنھبالنے کے بعد سب سے پہلا جرگے عمائدین سے ملنے کا آغاز دیرسے کررہا ہوں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوئر اور اپردیر کے عمائدین آمن لشکراوعوام سے کتنا محبت ہے انہوں نے کہا کہ دیرکے عوام اور آمن لشکر کے رضاکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہاں سے بھگا دیا لیکن اپنے علاقوں میں مضبوط نہیں کرنے دیا ۔

اس لئے آمن کمیٹیوں کے رضاکاروں کے شہادت اور قربانیاں پاک آرمی اور حکومت سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔اور پاک آرمی آمن کمیٹیوں پر حملہ اپنے اوپر حملہ تصور کرے گا کیونکہ انہوں نے ہمشیہ آمن کو بحال کرنے کیلئے بہت قربانیاں دی اور اب بھی دے دے ہیں اس لئے ان حالات میں انکی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے اور اب اپنے علاقوں میں کسی شرپسند عناصر کو اندرداخل نہ ہونے دیں گے ۔

عامراعوان نے کہا کہ چونکہ پہاڑوں سے برف پگھل رہا ہے ۔ اور دہشتگرد عناصر دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کرے گا ۔لہذا ان پر کھڑی نظررکھی جائے ۔جہاں بھی پاک آرمی کی ضرورت محسوس کی جائے ہمیں فوری اور بروقت اطلاع دیں ۔انہوں نے کہا مدارس اور مساجد ہمارے لئے بحیثیت مسلمان سب سے مقدم ہے اور رہے گا لیکن چند مدارس ایسے ہے جو دہشتگردوں کو سپورٹ فراہم کررہے ہیں لیکن حکومت اور پاک ان چند عناصر کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس لئے ہم سے کو آمن کیلئے مشترکہ طورپر کام کرنا ہوگا اور پرآمن حالات کو کسی صورت دوبارہ خراب نہیں کرنے دے گی۔کیونکہ اس سے پھرہم سب نقصان میں ہونگے ۔جبکہ وی ڈی سی کے عمائدین حاجی معتبرخان،حاجی ملک شاد خان ،ملک بادشاہ نے اپنے درپیش مسائل بتائے اور جی او سی سے انہیں حل کرنے کی استدعا کی ۔جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں کٹ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی پکڑ دھکڑ،کیڈٹ کالج کی قیام ،اسلحہ ضبطگی سمیت دیگر مسائل پیش کئیں ۔جس پر جی اوسی اور کمانڈر پناہ کوٹ بریگیڈ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جرائم میں ملوث افراد کے علاوہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرلیں گی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں