لوئیر دیر کوکلین اور گرین بناناٹارگٹ ہے‘ میرمخزن الدین

منگل 6 مارچ 2018 13:49

لوئیردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء)تحصیل ناظم دیرمیرمخزن الدین نے کہاہے کہ دیر خاص ایک تاریخی اور قدیمی شہر ہے دیر شہرکو کلین اور گرین بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفترمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم شروع ہوچکی ہے دیر بالا کے عوام اپنی اپنی کونسلوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ میرمخزن الدین نے کہاکہ پورے تحصیل دیر کی ہریونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے‘ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد علاقے میں ایک انقلاب برپاہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں