دیر، عوام کیلئے رمضان سستے بازارقائم

جمعرات 24 مئی 2018 13:35

دیر، عوام کیلئے رمضان سستے بازارقائم
دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرضلع دیربالامحمدعرفان محسود نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات شرینگل، واڑی اوردیرخاص بازارمیں قائم کئے ہیں جن میں لوگوں کوشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پرفراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال دیربالامیں داخل مریضوں اوران کے ساتھ تیمارداری اوراڈے میں مسافروں کیلئے مفت افطاری دینے کا بھی اہتمام کیاہے۔

ڈپٹی کمشنرنے تاجروں اوردکانداروں کوہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں صارفین کواشیائے خوردنوش انتظامیہ کی جانب سے مقرہ کردہ نرخوں کے مطابق فراہم کریں اورخوساختہ مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے گریزکریں۔ انہوں نے دکانداروں کوخبردارکیاکہ مصنوعی مہنگائی پیداکرنے اورناقص وزائدالمیعااشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں