میدان ادبی ستوری کے زیر اہتمام اجتماعی شعری مجموعے ’’دغہ ستوری د میدان دی ‘‘کی تقریب رونمائی

پیر 10 ستمبر 2018 13:53

لوئیر دیر۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) میدان ادبی ستوری کے زیر اہتمام تیمر گرہ کے مقامی ہوٹل میں تنظیم کے شعراء کے اجتماعی شعری مجموعے (دغہ ستوری د میدان دی) کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرے کا انعقاد ہوا۔محفل مشاعرے کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی مہمان خصوصی بزرگ شاعر ادیب پروفیسر اسیر منگل تھے۔

(جاری ہے)

دیگراعزازی مہما نو ں میں سینئر شعراء سلیم بنگش، زرنوش شہاب سرور خٹک، مہر اندیش، قندہار افریدے، فضل رحیم لوہار، الیاس ٹل وال، لطف اللہ خیال، وہمی اورکزے، ڈاکٹر عبدالقدوس عاصم ، صدیق اکبر رضا، ملک مقبول محمد، نزیر یوسفزئے، دلباز ثانی، شہباز محمد، پروفیسر دانش اور دیگرشامل تھے۔ تقریب میں مقامی لوگوں اور شعراء نے بھر پور شرکت کی اور اس موقع پر ایک طویل ترین غیر طرحی مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ معروف شاعر صاحبزادہ تیمور سمیت کتاب میں میدان کے 17 شعراء کے کلام کے نمونے اور مختصر تعارف پر مشتمل کتاب پر مقریرین نے مقالے اور نظمیں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں