لوئر دیر ‘ کار کھائی میں گرنے سے طالب علم جاں بحق

بدھ 19 ستمبر 2018 16:24

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلع لوئر دیر کے علاقے رانی میں کار کھائی میں گرنے سے طالب علم جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز مذکورہ علاقے میں ایک موٹر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار طالب علم افشان خان موقع پر جان بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے معمول کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں