دیر لوئر کے گائوں خال واہ تنگے میں درجنوں خاندان کی پی پی پی میں شمولیت

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 13:18

دیرلوئیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) دیر لوئر کے گائوں خال واہ تنگے میں درجنوں خاندانوں نے اے این پی اور جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس سلسلے میں خال واہ تنگے بالا میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد زمین خان تھے، اس موقع پر حبیب اللہ، شاکراللہ، عقل ذرین ، امیر بادشاہ ودیگر اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت سینکڑوں افراد عوامی نیشنل پارٹی اورجماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابقہ ایم پی ائے محمدزمین خان، لائق ذادہ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت کی ہے اور واہ تنگے کے پسماندی ختم کرنے اور ترقی کیلئے اپنے سرتوڑ کوشش کریں گے، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی لوئردیر میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں