منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ،ڈی ایس پی سعید الرحمان

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 13:18

دیرلوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) ڈی ایس پی سعید الرحمان نے کہا ہے کہ میدان میں منشیات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کسی سے رعایت نہ ہوگی ،کم سن بچے موٹر سائیگل نہ چلائے ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس زیمدارہ میں ڈی ایس پی سعید الرحمان ایس ایچ او شاہ فصیل خان کے زیر نگرانی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقہ کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکٹ کی ڈی ایس پی اور ایس یث او نے اپنے خطاب میں مشران پر واضح کیا کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے دور رکھے کیو نکہ ذیادہ تر حادثات موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے ہوتے ہیں جس میں اکثریت کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں