رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے تحت خدمات فراہمی کو برقراررکھاجائے، محمدمشتاق جدون

منگل 30 اکتوبر 2018 13:22

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2018ء) چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبرپختونخوا محمدمشتاق جدون نے کہاکہ اب عوام کو بنیادی سہولیات اور خدمات مقررہ وقت میں ملیں گی‘ انہوں نے دورہ دیر بالاکے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیربالا مسرت زمان اور رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے تحت کام کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فوراً اور مقررہ وقت میں فراہم کرنے کیلئے سارے وسائل بروکار لائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹوپبلک سروسز ایکٹ کے تحت بنیادی سہولیات اور خدمات مقررہ وقت ‘شفافیت اور معیار کو برقراررکھاجائے اور آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں