ْپولیس لائن تیمرگرہ میں ایڈز اور ہیپا ٹا ئٹس کے متعلق آگاہی کیلئے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:06

ْپولیس لائن تیمرگرہ میں ایڈز اور ہیپا ٹا ئٹس کے متعلق آگاہی کیلئے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) پولیس لائن تیمرگرہ میں ایڈز اور ہیپا ٹا ئٹس کے متعلق آگاہی کیلئے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد ، اس سلسلے میں خورشید خان شہید پولیس لائن تیمرگرہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ کے تعاون سے ہیپا ٹا ئٹس اور ایڈزودیگر مہلک امراض سے آگاہی کیلئے ایک روزہ ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے ڈاکٹروں اور لیبارٹری ٹیم نے ایک سوپچاس پولیس ملازمین کے خون کے ٹیسٹ کئے اور تمام کے تمام کلئیر آگئے، اس موقع پر ڈی پی او لوئیردیر عارف شھباز وزیر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر انور ذادہ ، ممتاز کارڈ یالوجسٹ ڈاکٹر غلام فاروق ،ڈی ایس پی میدان سرکل سعیدالرحمن ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آگاہی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ایڈز اور ہیپا ٹا ئٹس کے زیادہ ترامراض لاعلمی کے وجہ سے وفات پا تے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ ہیپا ٹا ئٹس سے بچائو کا واحد علاج احتیاط ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں