ڈی پی اوشہباز وزیر کا پولیس چوکی شاہی کا دورہ،مناسب بلڈنگ نہ ہونے پر اظہار افسوس

پیر 21 جنوری 2019 14:20

لو ئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کا دورافتادہ علاقہ میں قائم پولیس چوکی شاہی کا دورہ۔ شدید موسم اور برف باری میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس جوانوں کیلئے مناسب بلڈنگ نہ ہونے پر اظہار افسوس، ڈی ایس پی جندول کو چوکی کے قیام کے لئے زمین کے حصول کے لئے مقامی افراد سے بات کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے کے بعد کسی ڈی پی او کا ضلع دیر پایان کے دور افتادہ علاقے شاہی میں پولیس جوانوں کی شدید موسم میں حوصلہ افزائی کے لئے دورہ کیا. پولیس سربراہ نے جوانوں کے ساتھ مکمل دن گزارا اور شدید سردی و برف باری میں عوام کی تحفظ کیلئے ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کو داد دی۔ شدید موسم اور برف باری علاقہ ہونے کے باوجود پولیس چوکی کی بلڈنگ کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈی ایس پی جندول کو ہدایات جاری کئے کہ فوری پولیس چوکی کے قیام کے لئے زمین کے حصول کے لئے مقامی افراد سے بات کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی ڈیوٹی کو سہراہا اور انہیں۔نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں